پی پی وفد مزاکرات کرنے جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا

کراچی: پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا۔

وفد میں ناصر حسین شاہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور وقار مہدی بھی شامل ہیں۔ وفد بلدیاتی بل پر جماعت اسلامی کی قیادت سے مزاکرات کرے گا۔

صوبائی وفد کا استقبال حافظ نعیم الرحمان نے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات میں اسامہ رضی، منعیم ظفر اور ایم پی اے سید عبدلرشید سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More