ملتان میں پاور لومز ایسوسی ایشن کا مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

ملتان:گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پاور لومز مالکان اور ورکرز احتجاج پر نکل آئے ۔ پاور لومز ایسوسی ایشن نے 14 نمبر چونگی پر احتجاج کے دوران بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ۔

آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن بھی احتجاج پر نکل آئی ۔ گیس ،بجلی ،پیٹرول اور دھاگے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف ملتان میں 14 نمبر چونگی پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ۔احتجاج کیمپ میں ملز مالکان اور مزدوروں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔

پاور لومز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر گیس ،بجلی ،پیٹرول اور دھاگے کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ واپس لے ۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے روزگار چھین لیا ،مہنگی بجلی دھاگہ گیس کی بدولت کاروبار ممکن نہیں رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More