ہماری پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں کمی آرہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے۔حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے۔ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت ‏میں کمی ہوئی ہے۔دو ہزار گیارہ میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ ایک اعشاریہ نو صفر ڈالر تھا۔

عمران خان کے مطابق رواں مالی سال میں غربت کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں پانچ اعشاریہ تین فیصد ‏تھی۔پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگلے مالی سال میں غربت کی شرح چار فیصد رہ جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More