چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کا امکان

لاہور:تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کاامکان ہے ۔ رمیز راجہ نے عہدہ چھوڑنے کیلئے ساتھیوں سے مشاورت بھی شروع کردی۔رمیز راجہ کسی بھی وقت چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More