چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی برطرفی کا امکان

لاہور:حکومت کی تبدیلی کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈمیں تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ چیئرمین رمیزراجہ کے استعفےیابرطرفی کاامکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے تحریک عدم اعتمادکے دوران بیانات ان کے لیے مشکل بن گئے۔ انہوں نے واضح طور پرکہاتھاکہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعدوہ فوری استعفیٰ دےدیں گے۔

آئندہ چند روز میں رمیز راجہ کے مستعفی ہونے یاان کی برطرفی کا امکان ہے۔ نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف مضبوط امیدوارہیں جبکہ عمران خان کے کزن ماجدخان بھی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ظہیر عباس اور سلیم الطاف کوبورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More