حصص بازار میں مثبت رجحان،591 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔مارکیٹ 591پوائنٹس کے اضافے سے44 ہزار928پر بند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 591پوائنٹس کے اضافے سے44 ہزار928پر بند ہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ میں1 عشاریہ 33فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر370 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔274کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ82کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,928 جبکہ کم ترین سطح 44,337 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More