حصص بازار میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزتیزی رہی۔ مارکیٹ130پوائنٹس کےاضافے سے 44ہزار کی حدعبورکرگئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا ۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 44 ہزار کی حد عبور کرگیا۔100 انڈیکس 130پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار 43پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر367کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ165کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,117 جبکہ کم ترین سطح 43,906 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More