حصص بازار میں مثبت رجحان، 100نڈیکس میں138 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی۔مارکیٹ138پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار کی حد عبور کرگئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا ۔مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 47ہزار کاہندسہ عبور کرگیا۔ 100انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 112 پر بند ہوا ۔

آج دن بھرمجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 177کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ 177کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More