اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 342 پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار803 پر بندہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسری روز تیزی رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 342پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار803پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر366کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 226 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ117 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,016 جبکہ کم ترین سطح 44,461 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More