سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔اب یہ خود پھنسیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے پر قانونی نکات کی بریفنگ دی۔

مشیر برائے داخلہ مشیر شہزاد اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے جبکہ بیرسٹر طفر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More