اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔
ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پولینڈ کے پاکستان میں سفیر میکیج پسارسکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولش سفیر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔