کراچی، حیدرآباد میں آج سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی اور حیدرآباد میں آج سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ مہم کے تحت کراچی میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی اور حیدرآباد میں آج سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ مہم کے دوران کراچی میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بائیس اگست کے سندھ کے دیگر شہروں میں بھی پولیو مہم شروع ہو جائے گی۔

پولیو مہم کا آغاز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرصحت عذرا پیچوہو کریں گے۔ ملک میں امسال اب تک پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More