اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

پنجاب، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،پولیو مہم پندرہ اپریل تک جاری رہے گی۔

تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے چار ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کمر عمر بچوں کو  پولیو کے قطرے پلائیں گیئیں۔ ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پندرہ لاکھ ستر ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ  لاہور کے تمام ٹاؤنز کے ٹی ایم اوز تین روزہ پولیو مہم کی نگرانی کرینگے۔

Related posts

لاہور: پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب نوجوان دم توڑ گیا

Beenish Umer

کراچی: کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ مزید دو افراد جاں بحق

faraz ahmed

باجوڑ،ساہیوال:دو ٹریفک حادثوں میں 32افراد زخمی

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More