سندھ میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی: سندھ میں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا ۔ 7 روزہ انسداد پولیو مہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی ۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام سندھ کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔ پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائینگے ۔

واضح رہے کہ سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا، جنوری 2021 میں ملک میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More