کراچی : اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑگیا۔متوفی کےپیٹ میں گولی لگی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔جاں بحق اہلکار شادی ہال میں اپنے بھائی کی شادی میں فائرنگ کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول ہارون کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ تحقیقات کی جارہی ہے کہ اہلکار ہارون کس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا؟ ۔