پولیس نے دعا زہرا کو چشتیاں سے بازیاب کروالیا، شوہر گرفتار

لاہور: کراچی سے شادی کے لئے گھر سے فرار ہونے والی والی لڑکی دعا زہرا کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔ دعا زہرا کو پنجاب کے علاقے چشتیاں سے سی آئی اے پولیس لاہور نے بازیاب کیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے پسند کی شادی کیلئے فرار ہونے والی کڑکی دعا زہرا بازیاب کروالیاگیا ہے ۔ دعا زہرا کو چشتیاں سے سی آئی اے پولیس لاہور نے بازیاب کروایا جبکہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیم دعا زہرا کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ عدالت نے پولیس کو دعا زہرا کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More