پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد اور گرفتاریاں

اسلام آباد: جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کے لیے پولیس نے تمام ا طراف سے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کرکے آپریشن شروع کردیا ہے ۔

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز سے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس نے پارلیمنٹ لاجز سے رکن قومی اسمبلی جمال الدین کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ لیگی ایم این اے سعد رفیق اور آغا رفیع اللّٰہ پر بھی تشدد کیا گیا ۔

پولیس اہلکاروں نے سینیٹر کامران مرتضی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ جمیعت علماء اسلام کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے کمرے پر بھی چھاپہ مارا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکاروں کو ہدایت جاری کیں کہ میڈیا کو یہاں سے نکالا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More