پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا، قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع

اسلام آباد: مشترکہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے آپریشن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کروا دی۔

پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے دھاوا کے خلاف مشترکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کروادی۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی۔پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے دروازے توڑے ارکان قومی اسمبلی پر تشدد کیا گیا انہیں گرفتار کیا گیا۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورت حال کی ذمہ دار ہے۔ ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داران سے جواب طلب کیاجائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More