برطانوی وزیراعظم کی کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس کی تحقیقات

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اپنی سالگرہ کی تقریب میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کے انکشاف پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم جانسن نے سال 2020 میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنی حکومت کے نافذ کردہ کورورنا ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ بورس جانسن کی اس وقت کی اہلیہ کیری نے مبینہ طور پر لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع سرکاری رہائش گاہ میں کابینہ کے اجلاس کے کمرے میں ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تیس افراد نے شرکت کی تھی جبکہ اس وقت کورونا وبا کے ضوابط کے تحت صرف چھ افراد کو ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت تھی۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے پارٹی گیٹ الزامات کے جواب میں بتایا کہ جانسن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے عملہ صرف کچھ دیر کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔ پولیس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ پرپارٹی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More