کراچی میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

کراچی: جناح اسپتال کالونی میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والاپولیس اہلکارنکلا۔پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ زنا بالجبر کی دفعات کے تحت درج کرلیا تاہم ملزم رانا مختیار کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

کراچی میں جناح اسپتال کالونی کی حدود میں پولیس اہلکار نے 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنسی زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار ایس ایس پی ملک تبسم کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے ۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ کراچی پولیس آفس کا گھیراؤکرکےپولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ زیاد تی میں ملوث اہلکار کو گرفتار کیا جائے جبکہ اسے پناہ دینے والے ایس ایس پی ملک تبسم کو فوری برطرف کیا جائے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More