اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پولیس غیرقانونی طورپرپارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوئی۔ہم ایازصادق کےکمرےمیں اجلاس کررہےتھےکہ اس دوران پولیس کی آمد کی اطلاع ملی۔حکومت اراکین کوخوفزدہ کرناچاہتی ہے۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق کے کمرے میں اجلاس جاری تھاکہ پتہ چلا پولیس داخل ہوگئی۔پولیس نے کمرہ نمبر 401 کو گھیرا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف کے کچھ لوگوں کے وارنٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو سمجھا رہے ہیں لاجز میں ایسے داخل نہیں ہوسکتے۔پولیس کا لاجز میں ایسے گھسنا غیرقانونی ہے۔تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں یہ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں۔