آزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس نے وحشت آزمائی، عمران خان

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےاحکامات ہوامیں اڑاتےہوئےاس مجرم امپورٹڈ حکومت نےہمارےآزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ سے ایک رات پہلے پنجاب،سندھ پولیس نے خاندانوں کو ہراساں کیا۔پولیس نے پرامن مارچ کے مظاہرین پربربریت کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔حکومت کے اقدامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More