ایم کیو ایم کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، کئی بچے اور خواتین بے ہوش

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے۔

بلدیاتی ایکٹ کے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا ہے اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا ہے۔ پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شیلنگ کی وجہ سے بعض خواتین کی طبیعت بھی خراب ہو گئی ہے جنہیں ساتھی سہارا دینے اور سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More