پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،7 منشیات فروش گرفتار، 27 کلو چرس بر آمد

کراچی: پولیس اور رینجرز نے خفیہ معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کر کے منشیات فروش کے گروہ کے سات کارندرے گرفتار کر کے 27 کلو گرام چرس بر آمد کرلی ۔

کراچی میں کٹی پہاڑی ، رشید آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش کے گروہ کے 7 کارندے گرفتار کرلیے ۔ ملزمان کے قبضے سے 27 کلو گرام چرس بر آمد کرلی گئی ۔گرفتار ملزمان میں عبدالقیوم، منظور احمد، خانزادہ عرف پہلوان، جنت گل عرف جنتی، عبداللہ، علی دوست اور رکشہ ڈرائیور ارشد شامل ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطا بق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا سرغنہ حاجی عرف خالد عرف شیر دل پشاورسے منشیات فروشی کا دھندہ چلاتا ہے۔ملزمان کراچی کے مختلف علا قوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ فیصل، ناظم آباد، کٹی پہاڑی اور اتحاد ٹاؤن میں منشیات سپلا ئی کر تے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More