ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ دورہ پاکستان سے باہر

ویسٹ انڈیزکے کپتان کیرن پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل نہ کرسکےاور دورہ پاکستان سے باہرہوگئے۔ نکولس پوران ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سیریزکے کپتان مقرر،رومین پاول ٹی ٹوئنٹی اورڈیون تھامس ون ڈے میں پولارڈ کے متبادل ہوں گے۔

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم نو دسمبرکو تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کراچی پہنچ رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچزتیرہ،چودہ اورسولہ دسمبر اور ون ڈے اٹھارہ،بیس اور بائیس دسمبر کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم کے کپتان کیرن پولارڈہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز نے نکولس پوران کوٹی ٹوئنٹی اورشائی ہوپ کو ون ڈے سیریز کےلیے کپتان مقررکردیا جبکہ رومین پاول ٹی ٹوئنٹی اورڈیون تھامس ون ڈے سیریزمیں کیرن پولارڈ کے متبادل ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More