پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت

اسلام آباد: چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی، چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے، یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More