وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے

وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف ،مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف سمیت خاندان کے 16 افراد سعودی عرب جائیں گے۔

زرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی سمیت دیگر رہنما بھی سعودی عرب جائیں گے۔

زرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی ، شاہ زین بگٹی اور اسلم بھوتانی ، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، عبد المالک بلوچ اور شاہ اویس نوارنی بھی وزیراعظم ہمراہ ہوں گے۔ جبکہ سابق معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More