وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، اس دورہ سے پاک چین گہرے تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More