وزیراعظم کاخطاب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، فیاض چوہان

لاہور: وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے طاغوتی طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی وزیراعظم کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔۔ پاکستان کی پالیسیاں عشروں بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنی رہیں۔۔اپوزیشن ایسا قدم نہ اٹھائے کہ مستقبل میں تاریخ کی غلط سمت میں کھڑی نظر آئے

صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نےوزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سےخطاب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔عمران خان نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیاوہ پاکستان کے دل سےخیر خواہ ہیں۔وزیر اعظم نے پاکستان میں نظریاتی سیاست کی بنیاد رکھی۔نام نہاد نظریاتی جماعتیں اپنا بھانڈا پھوٹنے پر تلملا رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بیرونی ملک دشمن عناصر کوایک آنکھ نہیں بھا رہی۔اس جنگ میں فتح حق، سچ اور انصاف کی ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More