ن لیگی رکن اسمبلی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز

لاہور: مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا انوکھا انداز اختیار کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی مرزا جاوید سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے جبکہ لیگی خاتون راحیلہ خادم حسین رنگ بر نگی چوڑیاں لے آئیں۔

ملک بھر میں جہاں شہری مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، وہیں اراکین اسمبلی بھی صورتحال سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجاً سائیکل پر اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے۔ لیگی رہنما نے سائیکل پر پلے کارڈز بھی آویزاں کئے۔

مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے ہر طبقےکاجینا اجیرن کر دیاہے، وزیر اعظم نے مہنگائی کرکے عوام کو سائیکل چلانے پر مجبور کر دیاہے۔

مسلم لیگ ن کی ہی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کی جانب سے بھی احتجاج کا نیا انداز اپنایا گیا۔راحیلہ خادم حسین اپنے ہمراہ لال ،پیلی اور ہری چوڑیاں لے کر ایوان میں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اب کسی کام کے نہیں رہے اس لئے ان کےلئے چوڑیاں لے کر آئی ہوں۔

لیگی اراکین اسمبلی نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کیا ۔ ایوان کے باہر احتجاج میں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More