ہمارے بیچ دوریاں نہیں، برف پگھل چکی ہے: سعد رفیق

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما لیگی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پونے چار سال معیشت کو تباہ کیا۔ اپوزیشن کا قیمہ کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان کی کوئی کارکردگی نہیں۔ ہمارے بیچ دوریاں نہیں برف پگھل چکی ہے۔

مسلم لیگ نون کے وفد کی چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی سپورٹ کے لئے مسلم لیگ نون کا وفد آیا ہے۔ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور ہمارے اہنے مسائل ہیں۔ تمام اتحادی مل کر ہی فیصلہ کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی چوہدری برادران سے متعلق خبر میں حقیقت نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More