نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس، فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دیدیا

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ پارلیمانی پارٹی نے مکمل فیصلے کا اختیار پارٹی صدر شہباز شریف کو دیدیا۔ شہبازشریف نے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے تمام 84 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔ شہبازشریف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے تمام فیصلے کریں گے۔ عوام کی مرضی اور ترجمانی پر تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔ کامیابی یقینی ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مزید کہا گیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مزید قبول نہیں۔ عوام حکومت سے نجات، مہنگائی سے ریلیف اور قومی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں۔

اس موقعے پر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر میں عیاں ہے۔ وہ گھر جانے والے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد والے دن ارکان کو ووٹ کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں۔ عشائیہ میں ہمارے ارکان پورے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More