ن لیگ کا منی بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے منی بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے مطالبہ کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، پارلیمان میں بحث نا ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ منی بجٹ، فنانس بل اور سٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا حکومت منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے جس سے ہر پاکستانی متاثر ہوگا،منی بجٹ پر پارلیمان میں بحث نا ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابی قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی غور و غوض کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More