مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف بیس اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف بیس اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔ پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کی شرکت کی ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More