مسلم لیگ نون کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

لاہور: مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیاہے ۔ نون لیگ کا لانگ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی سربراہی میں مارچ 24 کے بجائے26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا ۔26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیاگیا ۔

حمزہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ 28 مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا۔معاشی تباہی، بدترین مہنگائی، بے روزگای عوام کے گھر اور کاروبار اجاڑ چکے ہیں۔لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More