لاہور اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کامیاب

راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڑ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب 4913 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے ہیں ۔

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڑ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب 4913 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز 4583 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی دس نشستوں میں سے ن لیگ پہلے ہی سات نشستیں جیت چکی ہیں ۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بیس فیصد کے قریب رہا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر سات سے مسلم لیگ ن کے میدان مار لیا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نعیم بٹ پانچ ہزار ایک سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوار ارشد علی دو ہزار پانچ سو اکتیس ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے محمد الحسن نے دو ہزار پانچ سو ایک ووٹ حاصل کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More