گجرات:مسلم لیگ نون آج گجرات کے علاقے کوٹلہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے پارٹی رہنما مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خطاب کریں گے ۔
مسلم لیگ نون آج گجرات کے علاقے کوٹلہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔کوٹلہ ارب علی خان کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے حوالےسے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مرکزی قیادت کے لیے پچاس فٹ لمبا اور بیس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔
جلسہ گاہ میں لائٹنگ کے ساتھ ساتھ چاروں اطراف بینرز لگائے گئے ہیں ۔رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے کہا مریم نواز اور حمزہ شہباز کا یہ جلسہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے کو دفن کر دے گا۔