سرگودھا میں حکومت کیخلاف مسلم لیگ ن کااحتجاج، شدید نعرے بازی

سرگودھا : شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے اور مہنگائی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن میں ن لیک کی جانب سے مہنگائی کیخلاف م پراحتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ جلو س کے شرکاء نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مہنگائی ، بے روزگاری ، کے خاتمے کے نعرے درج تھے۔ریلی میں ایم این اے ن لیگ محسن شاہ نواز رانجھا،مناظر رانجھا شریک ہوئے ۔

احتحاجی ریلی میں شریک عوام کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، غربت ، بے روزگاری اور دیگر مسائل میں اضافہ سے عوام فاقہ کشی کے بعد خودکشی پر مجبور ہو گئی ہے۔ نااہل حکمران سے نجات وقت کا اہم تقاضا ہے۔ قوم کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے میدان عمل میں نکل آئے ہیں ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا مقدس نعرہ لگا کر ملک و قوم کا وقار گروی رکھ دیا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے نے پورے ملک کو بے روزگار کر دیا ہے۔سلیکٹڈ حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں آئے روز پٹرول بجلی گیس اور دیگر اشیاء ضروریہ میں ہونے والے پے در پے اضافوں نے عوام سے جینے کی سکت چھین لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More