نون لیگی اراکین کا چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد

لاہور: پنجاب اسمبلی میں جھگڑے کے دوران وزیراعلی کے امیدوار پرویز الہی شدید زخمی ہوگئے۔ انھوں نے تشدد کا الزام شہباز شریف پر عائد کردیا۔

وزارت اعلی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی بھی ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے۔ کہا انھوں نے دل کے مریض کو بھی نہ بخشا۔ ایک بازو توڑ دیا۔ انھوں نے اس کا ذمہ دار شہباز شریف اور حمزہ کو قرار دیا۔ کہا یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔ حمزہ سے اچھائی کا اچھا صلہ ملا۔ انہوں نے کہا ایسی ووٹنگ کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

والد سے متعلق خبر ملتے ہی مونس الہی بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا مخالفین نے گلو بٹ اور سہیل بٹ پال رکھے ہیں۔ ان سے نمٹنے آیا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More