ضمنی انتخابات میں کامیابی، ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

لاہور: این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤ ں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ ن پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد اور آرزوؤں پر پورا اترے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی پر محترمہ شائستہ پرویز ملک کو مبارک پیش کرتا ہوں، حلقے نے ہمارے بھائی مرحوم پرویز ملک کی نمائندگی کی امانت ان کے گھر کو سونپ دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جیتنے والی امیدوار شائستہ پرویز صاحبہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مسلم لیگ ن نے ہر ضمنی الیکشن میں ثابت کیا ہے کہ وہ مقبول ترین جماعت ہے ۔ عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘الحمداللہ اک واری فیرشیر’۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More