جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا عمران نیازی کا نیا لالی پاپ ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ چار سال بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا عمران نیازی کا نیا لالی پاپ ہے۔عمران نیازی کو چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟۔

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاورکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے سرغنہ خسرو بختیار چینی اسکینڈل میں اربوں کی دیہاڑی لگاکر سائیلنٹ موڈ پر ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا عمران نیازی کا نیا لالی پاپ ہے ۔انہیں 4سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More