مسلم لیگ نون نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ نون کی سی ای سی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق نون لیگ کی سی ای سی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا۔ شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اختیار دے دیا۔

خیال رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More