مسلم لیگ نون کا لاہور میں ورکرز کنونشن کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ نون نے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔مسلم لیگ ن نے لاہور میں ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 26 اپریل کو لاہور میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کریں گی۔ورکرز کنوینشن داروغہ والا میں ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں ہوگا۔

ورکر کنونشن سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More