ن لیگ اور پیپلزپارٹی کاپنجاب میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

لاہور:سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ،پنجاب میں مشترکہ طور پر ضمنی انتخابات لڑنے پر اتفاق۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلاول ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ سلمان رفیق،عطا ءاللہ تاڑر،ملک احمد خان سمیت دیگر شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،شرجیل میمن،ڈاکٹر عاصم،حسن مرتضیٰ او رعلی حیدر گیلانی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے ۔عوامی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

آصف زرداری نے ن لیگی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More