مسلم لیگ ن کی پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات میں عدالت کو مت لائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کے خلاف درخواست پرسماعت کی ۔جسے عدالت نے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا،دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات پارلیمنٹ کے اندر حل ہونے چاہئیں،سیاسی معاملات میں عدالت کو مت لائیں،اس سے متعلق صحافیوں کی درخواست زیر سماعت ہےجس پر اٹارنی جنرل نے تفصیلی دلائل دینے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More