وزیر اعظم سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پارٹی کو منظم کرنے اور منتخب نمائندوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ورکرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اراکین صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، جمال صدیقی، رابستان خان، شاہنواز جدون، علی عزیز، شہزاد قریشی، پارٹی اراکین ڈاکٹر سیما ضیاء، عدنان اسماعیل، محسن گھمن، ملک عارف عدنان، راجیش کمار، مہیش کمار، رامیش کمار اور امین محمد شریک تھے۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیر اعظم کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے عوامی اجتماع امر بالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی و پارٹی اراکین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری اور رکنِ تحریکِ انصاف ملک عدنان ڈوگر شریک ہوئے۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیر اعظم کو عوامی اجتماع امربالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اسکے علاوہ ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب پیکیج اور نیا پاکستان صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More