وزیراعظم رات 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ‏وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب8بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جس میں شہباز شریف ملک وقوم کو درپیش اہم امور پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More