اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کینیڈین ہم منصب کے اسلام فوبیا کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان اوراسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
میں وزیراعظم @JustinTrudeau کیجانب سے #Islamophobia کی صریح مذمت + دورِحاضر کی اس لعنت کےانسداد کیلئےنمائندۂ خصوصی کےتقررکےفیصلےکا خیر مقدم کرتاہوں۔انکی اس بروقت ترغیب میں اس دعوت کی بازگشت ہےجو میں ایک عرصےسے(دنیا کو) دےرہا ہوں۔آئیے باہم ملکر اس آفت کےخاتمے کا سامان کریں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔اسلاموفوبیا کی لعنت کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے