وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرس کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں کسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ ہماری حکومت میں کسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ میٹرو بس منصوبے کو نظر انداز کرنا پچھلی حکومت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پر غور کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More