لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دور کیا ہے ۔ شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں نیب کی بیرک بھی گئے جہاں انہیں قید میں رکھا گیا تھا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کوٹ لکھپت جیل کادورہ کیا ۔ انہوں نے جیل میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی میں اضافے کی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم شہبازشریف ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتیں بھی کریں گے۔جاتی امرا میں والدین اور بھائی کی قبور پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف جاتی امرا میں مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔